Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کے معاون خصوصی  انجینئر امیر مقام کا ریشن کے مقام پر دریابرد سڑک کا معاینہ ، متاثرین کو معاوضہ اورحفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم کے معاون خصوصی  انجینئر امیر مقام کا ریشن کے مقام پر دریابرد سڑک کا معاینہ ، متاثرین کو معاوضہ اورحفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے میاں نواز شریف کی پارٹی کسی علاقے کی ترقی پر توجہ یا قدرتی آفات میں فوری رسپانس کسی سیاسی لالچ میں نہیں بلکہ اپنی فرض منصبی سمجھ کر کرتی ہے اور چترال اس کا ایک مثال جہاں کوئی منتخب ممبر نہ ہونے کے باوجود اس صلع کو گزشتہ دور میں سب سے ذیادہ فنڈز ملی اور لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا دیے گئے۔

بدھ کے روز اپر چترال میں ریشن (Reshun) کے مقام پر سڑک کی دریائے چترال میں طغیانی سے کٹاؤ کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی چترال میں قدرتی آفات سے تباہی ہوئی تو ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ انہوں نے متاثریں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے 50 فیصد رقم کی فراہمی اور فیڈرل فلڈ کمیشن کی طرف سے حفاظتی پشتے کی تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثریں کے مسائل کو حل کرنے اور واپڈا اور ہیڈو کے درمیان بجلی کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بھی احکامات دئے ہیں
اس سے قبل انہوں نے چترال شہر کے قریب جوٹی لشٹ کے مقام پر مقامی این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ساتھ مل کر بجلی کے نئی فیڈر کا افتتاح کیا جس سے بروز، ایون، شیشی کوہ سمیت کئی یونین کونسلوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم ہوگی۔

انہوں نے اپر چترال جاتے ہوئے بونی روڈ پر واقع نوری لشٹ میں بجلی کی بندش پر احتجاج کرنے والے عوام سے بھی خطاب کیا جہاں ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔
امیر مقام نے بعدازاں سابق وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کے وفات ہر ان کے صاحب زادے شہزادہ افتخارِ الدین سے تعزیت کی.

chitraltimes eng amir muqam visit reshun mastuj

chitraltimes eng mir muqam inagurated broze feeder


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63465