Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر جی ایم این ایچ اے نے متاثرہ ریشن اور مستوج کا دورہ، فوری ٹریفک بحال کرنیکی یقین دہانی۔۔صدر پی پی پی چترال

Posted on
شیئر کریں:

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر جی ایم این ایچ اے نے متاثرہ ریشن اور مستوج کا دورہ، پل کا معاینہ، فوری ٹریفک بحال کرنیکی یقین دہانی۔۔صدر پی پی پی چترال

چترال( چترال ٹایمز رپورٹ )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر جنرل منیجرنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)،محکمہ بیت المال کے حکام ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو راب نوازخان اوردوسروں نے پی پی پی لوئرچترال کے صدرانجینئرفضل ربی جان کے ہمراہ ریشن اور مستوج پل کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے علاقے کےعمائدین سے تفصیلی گفتگوکی ۔

انہوں نے کہاکہ ہے گلگت ، لاسپور اور یارخون وادی کو چترال سے ملانے والا مستوج پل ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندہوگیاہے جوانتہائی تشویشناک ہے ۔ اس وقت دریاکی بہاؤ زیادہ ہے پل کے متاثرہ حصے میں پتھربھرنے سے پانی کوقابونہیں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ این ایچ اے حکام فوری طورپر ٹھیکہ دارہائیرکرکے جس میں مقامی لوگوں کارائے بھی شامل کرکے ٹریفک بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔این ایچ اے اورمحکمہ بیت المال کے ذمہ داروں نے اپر چترال کے متاثرہ علا قہ ریشن کے متاثرین کی ہرطرح تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے سڑکوں اورپلوں کی مرمت فوری کرنے کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes gm nha visit mastuj bridge2

chitraltimes mastuj broken bridge

chitraltimes gm nha visit reshun with ppp leadership


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63449