Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج پل ٹریفک کیلیے بند ، پل کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے والٹیئرز سے مدد کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

مستوج پل ٹریفک کیلیے بند ، پل کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے والٹیئرز سے مدد کی اپیل

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص کے مقام پر دریایے یارخون کی کٹایی کی وجہ سے پل  ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیاہے جس کی وجہ سے چترال اور گلگت و یارخون کے درمیان ہرقسم کی ٹریفک بند ہے۔ مستوج ار سی سی پل انتہایی نازک حالت میں ہے ، گزشتہ تین دنوں سے پل کے سرے پر کٹایی ہورہی تھی جس کی رپورٹنگ اسٹریم میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کی گیی اور بار بار اپیلیں کی گیی کہ پل کو بچانے کیلے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جایے مگر شنوایی نہیں ہویی اوراج صورت حال یہ ہے کہ رات کو شگاف پڑگیا اورپل کو ہرقسم ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ،

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے مستوج کے غیور عوام خصوصاً والٹئرز سے اپیل کی ہے کہ جس طرح انھوں نے اس سے پہلے بھی رضاکارانہ طور پر کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں اسی طرح آج مستوج پل کو بچانے میں کردار ادا کریں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مستوج کے عوام نے اسی مقام پر پل اور پرواک سے مستوج تک روڈ تعمیر کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالا تھا آج بھی اسی جزبے کا مظاہرہ کریں۔ انھوں نے خصوصی طور پر امامت ڈے کے موقع پر والنٹئرز سے پر زور اپیل کی ہے۔ انھوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، اکاہ، ودیگر غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ کی رحم و کرم پر چھوڑ ا گیا تو اسکا حال بھی ریشن جیسا ہوگا۔

chitraltimes mastuj bridge under flood 1 chitraltimes mastuj bridge under flood mastuj bridge in danger condition


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
63411