Chitral Times

Sep 30, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی کے چئیرمین، وزیرخارجہ بلاول بھٹو ریشن کے متاثرین کی بحالی کیلےقدم اٹھائیں۔ نظارولی شاہ

شیئر کریں:

پیپلز پارٹی کے چئیرمین ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ریشن کے متاثرین کی بحالی کیلےقدم اٹھائیں ۔ نظارولی شاہ انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی لویر چترال

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری معروف جیالا نظارولی شاہ نے چئیرمین پی پی پی و موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے چترال میں ریشن کے مقام پر بہت تباہی ہوئی ہے وہاں پر مین شاہراہ جوکہ اپر چترال اور گلگت کو ملاتی ہے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور ریشن کے ایک درجن سے زیادہ گھرانے بے گھر ہوچکے ہیں ایسے میں کے پی کے کی صوبائی حکومت ان متاثرین کی کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہی اٹھایا ہے لہذا آپ سے اپیل ہے کہ اپ اس صورت حال کا نوٹس لیکر پارٹی کی طرف سے یا سندھ گورنمنٹ کی طرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان بے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے قدم اٹھائیں جس طرح دو ہزار پندرہ میں سندہ گورنمنٹ کی طرف سے خورشید شاہ کوراع کے مقام پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ اور امدادی سامان پہنچایا تھا۔

 

nizar wali shah dubai


شیئر کریں: