Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عشریت کو بجلی دو، عشریت کے مقام پر اہالیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ، چترال کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

عشریت کو بجلی دو، عشریت کے مقام پر اہالیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ، چترال کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

عشریت(چترال ٹایمز رپورٹ ) عشریت کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے گیٹ وے کہلانے والے قصبہ عشریت کو بجلی فراہم کی جائے۔ گذشتہ روز عشریت کے مقام پر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ابھی تک عشریت کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے، بجلی کے کھمبے اور تاریں ہمارے گھروں کے اوپر سے گزر کر گئے ہیں مگر چترال کے گیٹ وے کا درجہ رکھنے والے اس علاقے کو بجلی کی نعمت سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشریت کے لوگ پر امن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ مقررین نے کہا کہ ہر حکومت میں ہمیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، الیکشن کے وقت سب لوگ بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں مگر اسکے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشریت کے لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا ہے مگر اسوقت ہمارا ترجیحی ایجنڈا عشریت کو بجلی فراہمی ہے اور اسکے لئے ہم نے پر امن احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، عشریت کو اسکا حق ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ مقررین نے اعلان کیا کہ 16جولائی ہم چترال کی طرف احتجاجی لانگ مارچ کرینگے۔ احتجاجی جلسے میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔


شیئر کریں: