Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں دریا کی کٹایی جاری، بارہ گھرانے بے گھر، اپر چترال روڈ ٹریفک کیلیے بند، پی ڈی ایم اے کی کردار پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگے۔

شیئر کریں:

ریشن میں دریا کی کٹایی جاری، بارہ گھرانے بے گھر، اپر چترال روڈ ٹریفک کیلے بند، پی ڈی ایم اے کی کردار پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگے۔

ریشن ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریشن شادیر کے مقام پر دریا کی کٹایی کے سبب تقریبا دس گھرانے نقل مکانی کرنے مجبور ہوکر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگیے، ریشن کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ دو برسوں سے یہی اپیل اور واویلا کررہےتھے کہ دریا میں پانی کی سطح کم ہونے پر یہاں حفاظتی بندہ تعمیر کیا جایےتاکہ علاقہ کی زمینات اور املاک کو نقصان سے بچانے کے ساتھ سب ڈویژن مستوج اور گلگت کوملانے والی واحد سڑک بھی محفوظ رہ سکے۔ مگر حکومت ایک انکھ سے اندھی اور انتظامیہ بے بس اور منختب نمایندے اپاہچ  ہونے کی وجہ سے شنوایی نہیں ہویی اور نیجتا آج چارلاکھ کی آبادی ایک مرتبہ پھر محصور ہوگی جبکہ دس گھروں کو خالی کیا گیا، ان میں سے بعض گھروں کو دریا برد ہونے سے پہلے سامان اور چھتوں سے جستی شیٹ ہٹایے گیے۔ جوانتہایی افسوسناک ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اکتوبر سے لیکر میی کے مہینے تک دریا میں پانی کی سطح انتہایی کم ہونے کی بنا پر تعمیراتی کام اسانی سے سرانجام دیے جاسکتے تھے مگر علاقے کے عوام کی اپیلیں صدا بصحرا ثابت ہوییں۔ جس کا نتیجہ اج سب کے سامنے ہے۔ عید پر گھروں کو جانے والے مسافرچترال پہنچنے کے باوجود گھر نہ پہنچ سکیں۔ جو انتہایی افسوس کا مقام ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر فنڈ کی کمی ہوتی تو کروڑوں روپے وی ایی پیز کوشندور میں اوٹنگ کرانے پر نہیں اُڑاتی ۔ صرف غریبوں کے حوالے سے ہر ایک کام میں رکاوٹین حایل ہوتی ہیں۔ غریب کیلیے نہ ریاست اور نہ  ملکی نظآم میں انصاف ہےجس کی وجہ سے اج درجن سے زیادہ گھرانے بے گھر ہوگیے اور انتظامیہ انھیں ایک ٹینٹ اور دو عدد فوم مہیا کرکے بری الذمہ ہوگی، جبکہ اس موقع پر این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گیی ہے، پی ڈی ایم اے کا کام صرف الرٹ جاری کرنے کے سوا کچھ۔ نہیں رہا ہے ۔متاثرین کے مطابق یہ ادارے صرف اور صرف سرکاری خزانے پر بوجھ بن کررہ گیے ہیں۔ اخر۔ی اطلاع کے مطابق ریشن کے مقام پر چترال مستوج گلگت روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے ،۔
دریں اثنا ریسکیو ۱۱۲۲، اکاہ اور مقامی رضاکار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جو لوگوں کےسامان دوسرے مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کررہے ہیں
chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 1 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 2 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 5 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 6 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 7 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 10 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 12 chitraltimes reshun river erusion shahder upper chitral road blocked 1

شیئر کریں: