Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں سبسیڈایزڈ آٹے کی تقسیم بذریعہ موبائل گاڑی شروع کردی گیی

شیئر کریں:

چترال شہر میں سبسیڈایزڈ آٹے کی تقسیم بذریعہ موبائل گاڑی شروع کردی گیی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی ہدایت پر محکمہ فوڈ چترال لویر کے زیرانتظام موبائل گاڑی کے ذریعے چترال فلور ملزسے سبسیڈایزڈ آٹے کی تقسیم چترال شہر میں شروع کردی گیی، اس سلسلے میں بدھ کے روز اتالیق پل پر قایم سیل پواینٹ پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چودھری نے سبسیڈایزڈ آٹے کی تقسیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف سی شیر فیاض بھی موجود تھے۔ اسی طرح چیوپل دنین میں بھی موبایل گاڑی کے زریعے سبسیڈایز ڈ آٹا تقسیم کیے گیے۔ ڈی ایف سی شیر فیاض نے اس موقع پر بتایا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ہم نے عوام کی سہولت کیلے رعایتی آٹے کی تقسیم بذریعہ موبایل گاڑ ی شروع کردیا ہے ، جہاں بیس کلو آٹے کا تھیلا 980روپے میں تمام موبایل سیل پواینٹ پر دستیاب ہوگا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان موبایل سیل پواینٹ پر رعایتی نرخ سے زاید رقم وصولی یا بدانتظامی کی صورت میں ان کے دفتر یا ڈی سی کنٹرول پر اطلاع دیں ،

chitraltimes subsidized atta wheat distribution mobile 3 chitraltimes subsidized atta wheat distribution mobile 2 chitraltimes subsidized atta wheat distribution mobile


شیئر کریں: