Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن اپر چترال کے عہدیداروں  کی تقریب حلف برادری

Posted on
شیئر کریں:

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن اپر چترال کے عہدیداروں  کی تقریب حلف برادری

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن اپر چترال کے عہدیداروں  کی تقریب حلف برادری منگل کے روز  ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال  علی گوہر نے نو منتخب  عہدیداروں سے حلف لیا ، جن میں اعجاز علی خان (صدر)،قاسم علی شاہ (سینئر نائب صدر)، سید شاہ احمد (نائب صدر)، عرفان اللہ بیگ (جنرل سیکریٹری)، فضل محبوب (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)،  اختر زمان (فنانس سیکرٹری)، صابر اللہ ( انفارمیشن اینڈ سپورٹس  سیکریٹری)،  سید محمد شاہ  ( پریس سیکریٹری و میڈیا کوارڈنیٹر) اور رشیدہ منہاس (آفس سیکریٹری) شامل ہیں۔

 

اپنے خطاب میں   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال  علی گوہر نے اس امید کا اظہار کیا کہ  ایسوسی ایشن کے عہدیداران اپنی تمام تر توانائی اپنی کمیونٹی کی خدمت پر  صرف کریں گے  اور سائلین کی بہترخدمت کرکے انہیں ریلیف پہنچانے میں  اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی خان  نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان تعلق کار کو  بہتر بنانے  میں اور سپورٹنگ  اسٹاف  کے کردار کو  بہتر طور پر نبھانے اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری اپر چترا ل کے ایمپلائز کو درپیش  مسائل کو متعلقہ  فورم  کے نوٹس میں لانا اور ا ن کو حل کرنا ، ایسوسی ایشن کے مقاصدمیں سے ایک ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ  وہ انصاف کی فراہمی  کے سلسلے میں  جوڈیشری کے عزت  و  ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر   نواب احمد  خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بار اور بینچ اگرگاڑی کے دو پہیے ہیں تو سپورٹنگ اسٹاف  اس کے کل پرزے ہیں۔ انہوں نے  کہا چترال  کی جوڈیشری  میں سپورٹنگ اسٹاف  کا کردار ہمیشہ سے  مثبت رہاہے اور سائلین  کی بہتر خدمت کرنے  ، بار اور بینچ کے درمیان  بہتر تعلق  کار کے سلسلے میں قابل  قدر کردار ادا  کرتے رہے ہیں۔


شیئر کریں: