Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور ہر چین نالے میں سیلاب کے دوران لاسپور کے عوام کی خدمات قابل تعریف ۔ سیاح

Posted on
شیئر کریں:

لاسپور ہر چین نالے میں سیلاب کے دوران لاسپور کے عوام کی خدمات قابل تعریف  ۔ سیاح

اپر چترال( جمشیداحمد)شندور فسٹول سے واپسی کے بعد ہر چین  اور گشت نالہ میں شدید طغیانی کی وجہ سے سیلابی ریلے نے دونوں مقامات پر سڑکوں کو بہا لے گٸ جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں میں مسافر اور سیاح راستے میں پھنس گۓ سیلابی ریلے نے ایک رافور گاڑی کوبھی بہا لے گٸی۔اور ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ شندور میلہ ہر سال کروڑوں روپے خرچ کر کے منایا جاتا ہے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت کی بات کی جاتی ہے اور سڑکوں کو اس موقع پر صاف رکھنے کی خصوصی ہدایت کی جاتی ہے اگر اس موقع پر ہیوی مشینری سے کام لیا جاتا تو یہ نوبت نہیں اتی۔

مصیبت کی اس گھڑی میں وادی لاسپور  تحصیل مستوج کے غیور عوام کی خدمات اور مہمان نوازی قابل تعریف ہے انہوں نے شندور فیسٹیول سے واپسی پر ہرچین کے مقام پر سیلاب میں پھنسے ہوۓ ہزاروں سیاحوں کے لئے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے اور ان کےلئے بھرپور انداز میں رہائش وطعام کا بندوست کرتے ہوئے زبردست مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ان میں سابق ناظم ہرچین لاسپور محمد قیوم شاہ اور ان کی برادری اور باباۓ لاسپور یفتالی کے فیملی کی خد مات خصوصی طور پر ناقابل فراموش ہیں اس موقع پر پسماندہ علاقہ وادی لاسپور کے عوام کی جانب سے مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد اور خدمت کرنا پوری قوم کے لیے ایک سبق ہے ۔

chitraltimes shandur festival road block herchin1 chitraltimes shandur festival road block herchin trafic police chitraltimes shandur festival road block herchin chitraltimes shandur festival road block herchin nala


شیئر کریں: