Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی

 

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

 

حکومت نے وفاقی کابینہ کی حاجیوں کے لیے اعلان کردہ سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کردی ہے، وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور

مکہ مکرمہ(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی طرف سے حاجیوں کیلئے اعلان کردہ سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کردی ہے، حاجیوں کی وطن واپسی پر یہ رقم ان کے اکاونٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔ اتوار کو وہ یہاں پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر احمد خان، ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی اور ڈائریکٹر ایف اینڈ سی سید مشاہد حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل حج ابرار احمد مرزا اور ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج انتظامات سمیت پاکستانی عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے حج مشن مکہ کے انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہم نے سب کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حاجیوں کی خدمت اور حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہیں ان کی خدمت ہی ہمارے لئے نجات کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر حج مشن مکہ کے حکام کو انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی حاجیوں کے جس سیکٹر میں بھی حج انتظامات میں جہاں بھی کوئی سقم نظر آئے اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حج 2022 میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جس سبسڈی کا اعلان کیا تھا وہ رقم حکومت کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو منتقل کر دی گئی ہے،یہ رقم حاجیوں کی وطن واپسی کے بعد ان کے متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔


شیئر کریں: