Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رحمت الٰہی کو چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این) کا چیرمین مقرر

Posted on
شیئر کریں:

رحمت الٰہی کو چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این) کا چیرمین مقرر

چترال (محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے چیرمین رحمت الٰہی کو چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این) کا چیرمین مقرر کیا گیا جوکہ ضلع بھر میں ایل ایس اوز کا نمائندہ تنظیم ہے۔ گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں اس بات کافیصلہ کیا گیا کہ سی سی ڈی این کو فعال بناکر دوبارہ عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی ۔ اس موقع پر جن دوسرے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا، ان میں گاڈو کے نذور شاہ کو وائس چیرمین، کے آئی ڈی پی کے عبدالغفار کو سیکرٹری، پیڈو کے پنین خان کو فنانس سیکرٹری، سی سی ایس ڈی کے عرفان کو انفارمیشن سیکرٹری اور قاضی فصل احمد (ڈی اے ڈی پی) جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

 

avdp agm ayun chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63150