Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہرچین نالہ میں سیلاب، شندورگلگت روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلے بند، سینکڑوں گاڑیاں دونوں طرف پھنس گیے

Posted on
شیئر کریں:

ہرچین نالہ میں سیلاب، شندورگلگت روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلے بند، سینکڑوں گاڑیاں دونوں طرف پھنس گیے

 

https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/5265765536842929

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )اپر چترال کے ہرچین نالہ میں سیلاب آنے سے چترال شندور گلگت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند ہے ، عینی شاہدین کے مطابق سیلابی ریلے میں سڑک کا کافی حصہ بہہ گیا ہے ۔ سیلابی ریلے نے نالہ کے نشیبی علاقوں میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا یا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی فلحال اطلاع نہیں ہے ، چترال شندور روڈ بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنے ہوےہیں۔ جس میں فیسٹول دیکھنے والے سیاح بھی شامل ہیں۔ : گاڑیوں میں مقامی سیاحوں کے ساتھ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح بھی شامل ہیں پھنسے ہوےہیں

یادرہے کہ حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شندور روڈ پر شاہی داس کے مقام پر بھی نالہ میں شدید طغیانی ہے ۔ شاہی داس کے مقام پر بھی ہیوی مشینری کی مدد سے گاڑیوں کو ار پار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے افسران شندور میں موجود ہونے کی وجہ سے فلحال اس سلسلے میں کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63112