Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ، چترال کی ایک اور بیٹی صباحت جبین کا اعزاز

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ، چترال کی ایک اور بیٹی صباحت جبین کا اعزاز

مستوج ( نمایندہ چترا ل ٹایمز ) مستوج کا خوبصورت علاقہ کریم آباد بریپ سے تعلق رکھنے والی قابل فخر بیٹی صباحت جبین نے یونائٹڈ ورلڈ کالج ماسٹرکٹ نیدر لینڈز (UWC Maastricht Netherlands) میں انٹر نیشنل بکالوریٹ پروگرام(IBP) میں پورے پاکستان سے Top 10 finalists میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے %100 اسکالرشپ پہ داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی- صباحت جبین یونائٹڈ ورلڈ کالج ماسٹرکٹ نیدرلینڈز سے دو سالہ انٹر نیشنل بکالوریٹ پروگرام(IBP) مکمل کریں گی,
صباحت جبین بریب کی معروف شخصیت شیر محمد خان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی اور سعادت اللہ خان, سعیدہ خان اور انعام اللہ خان کی سب سے چھوٹی بہن ہیں- صباحت جبین OPF گرلز سکول راولپنڈی سے میٹرک کرنے کے بعد آ رمی پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی میں پری میڈیکل کی سٹوڈنٹ تھی۔ اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی سٹوڈنٹ بھی رہ چُکی ہیں۔


شیئر کریں: