Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت

Posted on
شیئر کریں:

سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت تیمور سلیم خان جھگڑا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے پوزیشن ہولڈرز اور گریجویٹ ایم بی بی ایس طلباء میں وظائف اور اسناد تقسیم کیں۔ آج سے آپ صحت کے نظام کا حصہ ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ مجھے فخر ہے کہ طالبات پڑھائی کے میدان میں اپنے نام کا سکہ جما رہی ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو رولز اور قوانین میں جھکڑا گیا تھا۔ وہ سٹاف بھرتی کرسکتے تھے نہ کوئی اخراجات، لیکن اب دونوں بآسانی کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے نارتھ ویسٹ اسکول آف میڈیسن کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن میں پروفیشنل فائنل امتحانات اور ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے شاندار نتائج کی بنیاد پر پہلی تین پوزیشنوں پر آنے والے طلبہ کو سراہنے کے لئے تقریب تقسیم اسناد و وظائف کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کامیابی کے ساتھ BLS، ICP اور QPS کی ٹریننگ کوالیفائی کرنے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔وزیر صحت و خزانہ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس فائنل میں پوزیشن لینے والی نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کی 3 طالبات میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔

ڈگری کے دوران بیسک لائف سپورٹ سمیت دیگر فاونڈیشن کورسز مکمل کرنے والے 90 طلبا میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ ایم ٹی آئیز ہسپتال مسائل کے باوجود اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ہر ضلع کے رہائشیوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی اچھی سہولیات مہیا ہونگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صحت کی تعلیم کے شعبے میں قدم رکھے گی۔ یاد رہے کہ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف میڈکل سائنسز صحت کے میدان میں صحت مندانہ مقابلے کی بنیاد رکھے گی۔ نارتھ ویسٹ کے سکولوں اور کالجوں کے انتظام و انصرام کیلئے میڈیکل یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے۔ پرنسپل نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن وہ واحد ادارہ ہے جو ایم بی بی ایس ڈگری کے دوران فاونڈیسن کورسز بھی آفر کرتا ہے۔ ان کورسز میں بیسک لائف سپورٹ، کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی اور انفیکشن پرویونشن اینڈ کنٹرول کورسز شامل ہیں۔ ان طلبا نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے دیگر طلبا کو پیچھے چھوڑ کر اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ وزیر صحت کو تقریب کے دوران اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر چئیرمین الائیڈ ہیلتھ لمیٹڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62987