Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موری لشٹ کے مقام  گاڑی حادثہ کا شکار، ایک بچہ جان بحق ، پانچ افراد زخمی 

شیئر کریں:

موری لشٹ کے مقام  گاڑی حادثہ کا شکار، ایک بچہ جان بحق ، پانچ افراد زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) بدھ کے روز ورکوپ تورکھو سے چترال شہر آنے والی گاڑی کو بونی روڈ پر موری لشٹ کے مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے پشاور ریفر کرتے ہوئے ایک سات سالہ بچہ اپر دیر میں دم توڑ گئے۔ حادثے کے فوراً بعد موقع پر پہنچنے والے افراد کے مطابق ڈبل ڈور ڈاٹسن گاڑی رجسٹریشن نمبر 2796 اس وقت پہاڑی سے ٹکراکر الٹ گئی جب اس کے ڈرائیور سمیع الرحمن ولد عبدالرحمن ساکن ورکوپ نے غلط سائیڈ سے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والی ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد میں سے دو کو کوغذی کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ چار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردئیے گئے جنہیں پشاور ریفر کردئیے گئے۔ مزید تفصیلات کے حصول کے لئے پولیس اسٹیشن کوغذی سے بار بار کوشش کے باوجود رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

Chitraltimes morilasht chitral accident


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
62978