Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور پولو فیسٹول اور اس سے وابستہ توقعات -اشتیاق چترالی

Posted on
شیئر کریں:

شندور پولو فیسٹول اور اس سے وابستہ توقعات -اشتیاق چترالی

ٹوارزم اور اس کا فروغ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اکائی اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ضلع چترال کو قدرت نے قدرتی حسن،بلندوبالا پہاڑوں،لہلہاتے فصلوں سے مالامال کیا ہے وہیں ایسے ایسے علاقے بھی عطا کئے ہیں جو دوسروں کی نظریں خیرہ کرنے کیلئے کافی ہوتے ہیں۔مداک لشٹ ہو یا کیلاش ویلیز،گرم چشمہ ہو یا علاقہ موڑکہو،بونی ہو یا اس سے ملحق اور دوسرے حسین علاقے،یارخون ویلی ہو یا علاقہ لاسپور اور شندور غرض ہر علاقے کو اللّٰہ پاک نے وہ حسن عطا کئے ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں اور ان علاقوں کے مخصوص کھیل تو مزید ان کے حسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

یہ فیسٹیولز جہاں سیاحوں کی آمد کا باعث ہوتے ہیں وہیں یہ علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید لے کے آتے ہیں۔ٹرانسپورٹ سے جڑے ہمارے بھائی ہوں یا ہوٹلز مالکان،ٹوارزم سے متعلقہ آفراد ہوں یا دوسرے کاروبار سے متعلقہ افراد (ڈرائی فروٹس،جنرل سٹورز،چترالی مصنوعات ،ٹک شاپس،پٹرول پمپس،) غرض کسی کا بھی کہیں پہ بھی کاروبار سے وابستگی ہو وہ ان فیسٹولز سے اپنے کاروبار سے مطابق فوائد ضرور حاصل کرتے ہیں اور یہ فیسٹولز مزید سیاحوں کو اس جانب لانے میں آکسیر کا کام دیتے ہیں۔چترالی عوام کا اجتماعی رویہ،حسن سلوک،روایتی مہمانداری،سادگی،خلوص اور اخلاق سے مزین ہونا ہی ان لوگوں کو اس جانب رخ کرنے اور اس حوالے سے لکھنے،سوشل،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کوریج پہ مجبور کر رہے ہوتے ہیں یوں ہمارا علاقے اور ملک کا سافٹ آمیج باقی ملکوں اور افراد کے سامنے مثبت انداز میں پیش ہو رہا ہوتا ہے۔

ان فیسٹولز سے جہاں مقامی افراد فوائد حاصل کرتے ہیں وہیں پہ ملک کو بھی ٹوارزم کے فروغ کی مد میں خاطر خواہ رقم بھی مل رہی ہوتی ہے کہ جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے کہ یہاں کے عوام اور ان علاقوں میں بسنے والے عوام کے بنیادی مسائل،صحت،پانی،رابطہ سڑکیں،بجلی،مختلف نیٹ ورک کے موبائل سروسز اور دوسری ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے عوام کیلئے بھی سہولیات قدرے بہتر ہوں وہیں پہ ان علاقوں میں سیاحوں کو بھی مشکلات درپیش نہ ہوں خاص کر رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ضرورت اس آمر کی ہے کہ ان فیسٹولز کے انعقاد کو بہتر انداز میں پیش کرنے اور پھر میڈیا میں اس کو مزید ہائی لائٹ کرکے ہی ہم اس سے بھر ہور فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور پھر حکومت وقت اور حکام بالا سے یہاں کے عوام کے مندرجہ بالا مسائل کے حل کی جانب ان کی توجہ مبذول کرا سکیں یوں ہمارا علاقہ اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں،بنیادی مسائل حل ہوں اور زیادہ سے زیادہ سیاح ملکی و غیر ملکی اس جانب رخت سفر کریں اور مزید ہمارا علاقہ یہاں کی خوبصورتی کو مزید ایکسپلور کیا جا سکے اور یہ انٹر نیشنل لیول کے کھیلوں کی انعقاد سے جہاں ملک کے پر آمن ہونے اور سافٹ امیج میں مزید اضافہ کرے وہیں پہ اس کے فوائد یہاں کے مقامی افراد کو بھی میسر ہونے چاہئے اور وہ خوشحال ہونگے تو اور بہتر انداز سے آگے بڑھنے میں مدد اور آسانی ملے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
62962