Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے  کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا چترال پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے  کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال کے زیر اہتمام  چترال پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ

 

چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جوکہ چترال پریس کلب میں احتجاجی مظاہر ے کے بعد احتتام پذیر ہوا جس سے اگیگا کے صدر امیر الملک، کالج ٹیچرز ایسوسی ایش کے صدر نوید اقبال، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نثار احمد، آل پرائمری ٹیچرز کے ضیاء الرحمن، یونین کونسل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے آفتاب عالم، آل کلاس فورکے محمد قاسم، کلاس فور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے الیاس احمد، آل پرامیڈیکس ضلع لویر چترال کے صدر جمال الدین، آل پرامیڈیکس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے وقار احمد، پی ڈبلیوڈی لیبر یونین کے شکیل احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ اور ملازم کش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ منظور نہ ہونے پر بنی گالہ میں دھرنا دینے اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔ منگل کے روز صوبائی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین نے علامتی ہڑتال کیا۔

دریں اثنا اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی اگیگا کے زیراہتمام ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سڑک کیی گھنٹوں بند رہی ۔عام مسافروں کے ساتھ ہسپتال جانے والوں اور طلبا وطالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

chitraltimes all govt employees protest chitral press club 2


شیئر کریں: