Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ, وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کو قانونی شکل دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی

شیئر کریں:

قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ, وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کو قانونی شکل دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ، بھنگ اتھارٹی 5قسم کے لائسنس جاری کرے گی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھنگ کی کاشت کو قانونی شکل دینے کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت لائسنس ہولڈربھنگ کی خریداری، بیجوں کی درآمد اور کاشت کرنے کا مجاز ہو گا، لائسنس ہولڈر کو دس ایکٹر زمین رکھنا ہوگی اور لائسنس پندرہ سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔پالیسی کے تحت اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں چھ وزاتوں اور صوبائی چیف سیکرٹریز کی نمائندگی ہوگی جس سے بھنگ کی خریداری، بیج کی درآمد،کاشت کاری، ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی۔بھنگ کی کاشت مینوفیکچرنگ پودے لگانے کے معیار کے سیکیورٹی پروٹوکولز بھی انسداد منشیات ڈویڑن دیکھے گی،انسداد منشیات فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کردہ بیج کا آڈٹ کرے گی۔اتھارٹی سرمایہ کاروں کو صنعتی ہیمپ اور بھنگ کا لائنس جاری کرے گی، پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62933