Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 42477 پاکستانی عازمین مکرمہ پہنچ گئے

Posted on
شیئر کریں:

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 42477 پاکستانی عازمین مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ( چترال ٹایمز رپورٹ)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 42477 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق 6 جون سے 16 جون تک سرکاری سکیم کے 16900 کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے جہاں 8 روز قیام کے بعد تمام عازمین کو بتدریج مکہ مکرمہ پہنچادیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اب تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 3132 عازمین مدینہ منورہ جبکہ 9239 مکہ مکرمہ بذریعہ جدہ پہنچ چکے ہیں۔سرکاری سکیم کے اب تک مجموعی طور پر 30106 عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری سکیم کے تمام عازمین کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا۔

 

پاکستان اورفرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرکے قرضہ کومعطل کرنے کے معاہدے پردستخط کردئیے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اورفرانس نے گروپ۔ 20 کے قرضہ معطل کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی)کے تحت پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرکے قرضہ کومعطل کرنے کے معاہدے پردستخط کردئیے۔وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے بتایا کہ اس قرضہ کی ادائیگی جولائی تادسمبر2021 کے دوران ہونا تھی تاہم معاہدے پردستخط کے بعد اب یہ قرضہ 6 سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں میں اداہوگا جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکاہے۔گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں ترقی پذیرممالک کووبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ سکیم شروع کی تھی۔ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اوراداروں نے وبا کی مدت میں صحت اوراقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کرداراداکیاہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62931