Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سکول لیڈرز آسامیوں کے لیے ٹسٹ سنٹر ملاکنڈ چکدرہ میں رکھنا چترال کے طلبا وطالبات کے ساتھ سرا سر ظلم ہے۔ مولانا جاوید حسین

Posted on
شیئر کریں:

سکول لیڈرز آسامیوں کے لیے ٹسٹ سنٹر ملاکنڈ چکدرہ میں رکھنا چترال کے طلبا وطالبات کے ساتھ سرا سر ظلم ہے۔ مولانا جاوید حسین

اپر چترال( جمشیداحمد)۔امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ سکول لیڈرز کی غیر مستقل آسامیوں کے لیے ٹیسٹ سنٹر ملاکنڈ یونیورسٹی میں رکھنا چترال کے طلبا وطالبات کے ساتھ سرا سر ظلم ہے موجودہ مشکل حالات کمر توڑ مہنگاٸی ,بے روزگاری اور ٹرانسپورٹ کی پہیہ جام ہڑتال کی بنا پر ہزاروں طلبا وطالبات کو شدید گرمی میں ملاکنڈ جانا انتہایی مشکل  ہے۔اس کے علاوہ ملاکنڈ میں رہاٸیش کے لیے ہوٹلوں کی عدم دستیابی سے ہزاروں بیروزگار نوجوان تیمر گرہ اور بٹ خیلہ کے بازاروں میں رات گزارنے کے لے خوار ہوتے ہیں نوجوانوں کو درپیش ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ سکول لیڈرز کی امتحانات چکدرہ ملاکنڈ کے بجاۓ چترال میں ہونی چاہیےتاکہ ہر نادار طالب علم اوربے روزگار نوجوان اسانی سے اس امتحان میں حصہ لے سکیں گے اور اپنا حق حاصل کر سکیں۔ اس سلسلے میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر ، ایم پی اے مولانا ہدایت الرخمن اورتحصیل چیرمینز صاحبان اور ہر مخلص اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں وہ اپنے کردار ادا کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62834