Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علاقہ شغورخام اور گلشٹ موڑکہو بے ابی کاشکار، حکومتی توجہ کا منتظر

Posted on
شیئر کریں:

علاقہ شغورخام اور گلشٹ موڑکہو بے ابی کاشکار، حکومتی توجہ کا منتظر

اپر چترال (جمشیداحمد)علاقہ شغور خام اور گلشٹ کوشٹ موڑکھو چالیس پچاس گھرانوں پر مشتمل ایک علاقہ ہے یہاں کےباشندے ابنوشی اور اپ پاشی کے پانی کے سلسلے میں انتہاٸی مشکلات سے دو چار ہیں بنیادی ضروریات پینے کی پانی کی شدید قلت ہے جس کے لیےدریا سے پانی کندھوں پر اٹھا کر لانا پڑتا ہے۔موقع پر یوتھ کونسلر انیس الرخمن اور عماٸیدیں نے کہااس سال خشک سالی اور بارش نہ ہونےاور پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں نے اپنےکاشت کیے ہوۓ فصلیں قبل از وقت اوکھاڑ دیے اور کٸ پھل دار درختیں بھی سوکھ گٸیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کی ابپاشی اور ابنوشی کے پانی کی مسلے کا واحد حل دریاٸی پانی کا استعمال ہے دریا بلکل قریب سے گزرتی ہے ابپاشی اور ابنوشی کے لیے پانی شمسی نظام Solarizationکی مدد سے اسانی سے پہنچایا جاسکتا ہے اوراس سے کافی حد تک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ علاقہ شغور خام اور گلشٹ متاثریں تحریک انصاف کی صوباٸی حکومت ایم پی اے مولانا ہدایت الرخمن ,ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ,معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختون خواہ وزیرزدہ اور دوسرے غیر سرکاری اداروں, این جی اوز سے گزارش اور اپیل کرتے ہیں کہ مزکورہ علاقے کی طرف خصوصی توجہ دے کر اس کی بے ابی کے مسلے کو حل کرنے میں اپنے کردار ادا کرے۔

chitraltimes mulkhow galasht water shortage


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
62827