Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی ایل ایس او کے زیر اہتمام ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین میں سبزیات کی بیچ تقسیم

شیئر کریں:

بی ایل ایس او کے زیر اہتمام ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کی جانب سے خواتین میں سبزیات کی بیچ تقسیم

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) کے آفس میں ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی (HANDS) کی جانب سے 100 خواتین میں سبزیات کی بیچ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان خاص مہمان تھے۔جب کہ ویلج کونسل بونی ون کے چیرمین مظہر الدین،ویلج کونسل بونی ٹو کے کسان کونسلر دیدار ولی،بونی ٹو کے خاتوں کونسلر بی بی زینب، شمشیر،ایریا منیجر AKRSP فرید احمد نے شرکت کیں۔
منیجر BLSO نے بتایا کہ یہ ادارہ خواتین ممبران کی تعاؤن سے چل رہی ہے ان کی جانب سے ادارے کی امداد قابل تعریف ہے۔وہ اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن مد د کررہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ HANDS پاکستان جو 2015 کے سیلاب اور زلزلے کے متاثریں کی مدد کی تھی آج بھی علاقے کے لوگ اس کو یا د رکھتے ہیں۔یہ سبزیات کے بیچ بھی HANDS پاکستان نے خواتین کے لئے بھیجا ہے۔اس موقع پر AKRSP کے ایریا منیجر نے یقین دلایا کہ AKRSP حکومت اور BLSO سے ملکر علاقے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریگی۔منتخب نمائندوں نے اس موقع پر BLSO کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ نا مساعد حالات کے باؤجود اپنے وجود کو قائم رکھا اور علاقے کے عوام کے لئے کچھ نہ کچھ کام کرتے رہے۔انھوں نے اپنے بھر پور تعاؤں کا یقین دلایا۔
ا اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان نے کہا کہ علاقے کے ترقی کے لئے حکومت ان تمام اداروں کی حوصلہ افزائی کریگا جو عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انھوں نے ادارے کو ہر ممکن تعاؤں کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی (HANDS) قابل احترام ڈاکٹر شیخ تنویر،Chief Services Executive انس دانش اور KPK کے انچارچ حید ر کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا گیا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ HANDS پاکستان کے دوسرے علاقوں میں عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے اس طرح دورافتادہ علاقہ ضلع اپر چترال کے عوام کے حالت زندگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62793