Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دانش رشید اپنے کئے پر پیشمان اور تمام مسلمانوں   خصوصا علمائے کرام سے معافی مانگ لی،لہذا اس بحث کو یہی ختم کیا جائے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان 

شیئر کریں:

دانش رشید اپنے کئے پر پیشمان اور تمام مسلمانوں   خصوصا علمائے کرام سے معافی مانگ لی،لہذا اس بحث کو یہی ختم کیا جائے۔ شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان  کی اپیل

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال کے معروف عالم دین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے تمام علمائے کرام اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ دانش رشید شاہی مسجد چترال اکر تمام مسلمانوں خصوصا علمائے کرام سے معافی مانگ لی ہے ، اور ساتھ وہ اپنے کئے پر انتہائی نادم وپیشمان ہونے کے ساتھ توبہ تائب ہوگئے ہیں۔ لہذا اس بحث کو یہاں ختم کرکے مذید نہ چھیڑا جائے۔

چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خطیب نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر دانش رشید کے وال پر وائرل ایک ویڈیو پر مسلمانان چترال سراپا احتجاج تھے۔ جس پر میں نے دانش رشید اور ان کے والد احمد خان کو شاہی مسجد بلایا ۔ دانش رشید نے علمائے کرام کے سامنے اپنے کئے پر انتہائی پیشمان ہوکر اللہ تعالی کے حضور توبہ تائب ہوگئے اور تمام مسلمانوں خصوصا علمائے کرام کی دل آزاری پر ان سے بھی معافی مانگ لی اورآئندہ کیلئے ایسی کسی قبیح حرکت سے باز رہنے کا وعدہ کیا۔ خطیب نے مذید بتایا کہ دانش رشید نے یہ بھی واضح کیا کہ انھوں نے یہ حرکت دانستہ اور ارادۃ نہیں کیا ہے ۔ بلکہ غیر دانستہ اور کم علمی کی وجہ سے اس سے سرزد ہوئی ہے جس پر وہ انتہائی نالان اور معذرت خوا ہ ہیں۔

شاہی خطیب نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ  اس مسئلے کو یہی پر ختم کریں تاکہ چترال کی پرآمن فضا  اسی طرح برقرار رہے۔

یادرہے کہ دانش رشید کچھ دن پہلے ایک سیاسی پارٹی کیلئے ترانہ ریلیز کیا تھا جس میں علمائے کرام کے خلاف نازیبا الفاظ کارٹوں کی شکل میں شامل کئے تھے ۔جس پر چترال کے مسلمانان خصوصا علمائے کرام  سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62733