Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی شہید ،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

شیئر کریں:

چترال پولیس کا جوان دوران ڈیوٹی شہید ، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ رات ارسون گاوں لوئر چترال میں گشت کے دوران  پولیس اہلکاروں پر کسی نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کیا۔ جس کے نتیجے میں سپاہی ارباب الدین ولد اسلام الدین ساکنہ سین چترال زخمی ہوا بعد میں دروش ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوۓ شہید  ہوگیا۔ جس کا نمازِ جنازہ پریڈ گراؤنڈ چترال میں ادا کردی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس ، ایس پی انوسٹی گیشن خالد، فوجی اور پولیس افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ نمازِ جنازہ شاہی خطیب مولانا خلیق الزماں نے پڑھائی ۔
بعد ازاں  شہید ہونے والے LHc ارباب الدین کی تدفین پوری سرکاری اعزاز کیساتھ شہید کے آبائی گاؤں سین میں ادا کر دی گئی ۔ پولیس لائن میں چترال پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ ۔شہید کے قبر پر IGP کے پی کے ڈی آئی جی ملاکنڈ کی جانب سے پھول چڑھائے گئے ۔DPO لوئر چترال نے  ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کے ورثاء سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی ۔
chitraltimes chitral police namaz janaza comdt cs
chitraltiems chitral police shaheed jawan arbab funeral11
chitraltiems chitral police shaheed jawan arbab funeral1 chitraltiems chitral police shaheed jawan arbab funeral
chitraltiems chitral police shaheed jawan arbab funeral 3
chitraltiems chitral police shaheed jawan arbab funeral4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
62690