Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر کے نومنتخب تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں اور کونسلرز کی حلف برادری تقاریب 

شیئر کریں:

چترال لویر کے نومنتخب تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں اور کونسلرز کی حلف برادری تقاریب

chitraltimes local govt chairman councillors oath taking ceremoney lower chitral 2

 

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چترال لوئر میں بھی پیر کے دن تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں کی حلف برادری تقریب منعقدہوئی جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب قرار پانے والے تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا اس ضمن میں ضلع کے تمام ویلج کونسلوں کے چیئرمین صاحبان، جنرل، کسان، یوتھ، اقلیتی اور خواتین کونسلرز نے بھی حلف لیا۔ اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب ٹاون حال چترال میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال لویر نے منتخب نمائندگان سے حلف لیا۔ تحصیل چیئرمین چترال شہزادہ آمان الرحمن نے بھی حلف اُٹھایا، حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی تواقعات پر پورااترنے اور عوامی مسائل کی حل کیلئے ہرممکن کوشش کو اپنا شعار بنائیں گے۔

chitraltimes local govt chairman councillors oath taking ceremoney lower chitral 3

chitraltimes local govt chairman councillors oath taking ceremoney lower chitral 1


شیئر کریں: