Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ایک دن میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے

شیئر کریں:

چترال میں ایک دن میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے

چترال ( محکم الدین ) چترال میں جمعہ کے روز دوبار زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پہلا جھٹکا دوپہر 2بج کر 24 منٹ پر ہوا ۔ جبکہ دوسرا جھٹکا5بج کر 26 منٹ پر ہوا ۔ دوسری بار کاجھٹکا پہلے کے مقابلے میں شدید تھا ۔دونوں جھٹکوں کے موقع پر لوگ گھروں ، اور کاروباری جگہوں سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف دوڑے ۔ زلزلے کے یکے بعد دیگرے جھٹکوں سے لوگوں میں بہت زیادہ خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تاہم کہیں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ارضیاتی ماہرین کے مطابق چترال زلزلے کے خطرات کے حوالے سے ریڈ زون میں واقع ہے ۔ اس لئے کسی بھی وقت چترال میں زلزلے آسکتے ہیں ۔ چترال میں آخری بار بڑا زلزلہ 26 اکتوبر 2015 کو آیا تھا ۔ جس میں ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کا دورہ کرکے سالم متاثر گھر کیلئے دو لاکھ اور جزوی متاثر گھر کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا ۔ اس اعلان پر 2 ارب 19 کروڑ روپے چترال کے متاثرین میں تقسیم کئے گئے ۔ اس امداد نے متاثرین کو بہت سہارا دیا تھا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
62494