Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن کی کمشنر ملاکنڈ اور آرپی او سے ملاقات ، چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کو کم کرنے کی یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن کی کمشنر ملاکنڈ اور آرپی او سے ملاقات ، چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کو کم کرنے کی یقین دہانی

سوات ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن نے جمعرات کے دن کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسف زٸ اور آرپی او ملاکنڈ  ڈی اٸی جی ذیشان اظغر سے ان کے دفتر سوات میں تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات میں چترال کے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوٸی ۔

کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسف زٸی سے  ملاقات میں شہزادہ امان الرحمن نے چترال کے مختلف مساٸل کے بارے میں کمشنر کو اگاہ کیا۔ جس میں خاص طور پر ضلع چترال اپر و لوٸیر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے مسایل سے تفصیل سے گفتگو کی۔ جس پر کمشنر نے موقع پر سیکریٹری پاور اینڈ انرجی سے ٹلیفونک رابطہ کر کے صورتحال سے اگاہ کیا۔

شہزادہ امان الرحمن نے اپر چترال میں پیسکو اور پیڈو کے درمیان مسلے کو حل کرنے کیلے بھی کردار ادار کرنے کیلے کمشنر ملاکنڈ کو گوش گزار کیا۔
کمشنر ملاکنڈ نے چترال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ودیگر مسایل کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔ اسی طرح چترال میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے آر۔پی ۔ او ملاکنڈ سے تفصیلی نشست ہویی ۔اس موقع پر ڈی پی او اپرچترال بھی موجود تھے۔

chitraltimes tehsil mayor aman ur rehman met RPO malakand


شیئر کریں: