Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس ستمبرمیں منعقد ہوگی، رجسٹریشن کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس ستمبرمیں منعقد ہوگی، رجسٹریشن کا آغاز

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال اور فورم فار لینگویج انیشیٹیوز (ایف-ایل-آئی) اسلام آباد کے مشترکہ انتظام سے “چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس” کا انعقاد اس سال ستمبر میں ہونے جا رہا ہے۔ یہ حسبِ روایت سہ روزہ کانفرنس ہوگی، جس کے لیے تاریخ 14، 15 اور 16 ستمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے۔ کانفرنس کے لیے پانچ موضوعات مقرر کیے گیے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی شہرت کے محققین ان پانچ موضوعات کے اندر اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے۔

وہ پانچ موضوعات یہ ہیں:
1. تاریخ و جغرافیہ
2. کلچرل انتھروپالوجی اور ٹورازم
3. زبانیں اور لسانیات
4. مادری زبان پر مبنی کثیر اللسانی تعلیم
5۔ کالاشہ ہیریٹیج

ظہور الحق دانش مرکزی جنرل سیکریٹری انجمن ترقی کھوار/ سیکریٹری کانفرنس کور کمیٹی چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطبق  کانفرس میں شرکت کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا عمل پچھلے مہینے سے جاری ہے، جو کافی حوصلہ افزاء ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند مقامی افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لہٰذا خواہشمند افراد سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن کے لیے انجمن ترقی کے مرکزی دفتر نزد ٹاؤن ہال چترال تشریف لا کر رجسٹریشن فارم بھر کے اپنی رجسٹریشن کرائیے۔ نشستیں محدود ہیں۔ رجسٹریشن فیس کی تفصیل درج ذیل ہے:

1. رجسٹریشن فیس برائے مقامی شرکاء:  1500 روپے فی کس
2. رجسٹریشن فیس برائے کالج و یونیورسٹی طلبہ: 500 روپے فی کس
3. رجسٹریشن فیس برائے غیر مقامی شرکاء: 3000 روپے فی کس
4. رجسٹریشن فیس برائے بیرونِ ملک شرکاء: 100 ڈالر فی کس

رجسٹریشن فیس میں کانفرنس بیگ، سرٹیفیکیٹ اور سٹیشنری، کانفرنس کے دوران تین دن کے لنچ اور روزانہ دو وقت چائے شامل ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62392