Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا
محکمہ ٹرانسپورٹ،

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اندر گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرے گی، فہد اکرام قاضی

پرائیویٹ تعلیمی ادارے 27 جون تک موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں بصورتِ دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی، فہد اکرام قاضی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہے طلبہ کی جانوں کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے مستقبل میں کسی بھی حادثے اور ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اختیاطی تدابیر کے طور پر صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے زیر استعمال پرانے گاڑیوں کے خلاف 27 جون کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا مذکورہ تاریخ کے بعد کسی بھی پرانی اور موٹر وہیکل ایگزامینر سے ان فٹ تعلیمی ادارے کی گاڑی کو صوبے کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اندر گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کی زیر نگرانی منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق عثمان، ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر، ویٹس، موٹر وہیکل ایگزامینر، انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بھی شرکت کی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گاڑیوں کا معائنہ چھٹی کے روز کیاجائے گا تاکہ طلبہ پر اثر نہ ہو اس دوران ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والے گاڑیوں کو موقع پر تحویل میں لیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ان فٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھی درخواست کی جائے گا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے اجلاس میں کہا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ان فٹ اور انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا ئے گی۔انھوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر واضح کیا کہ 27 جون تک موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں بصورتِ دیگر انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62364