Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

2018سے تاحال ایڈہاک بنیادوں پر تقرر شدہ ٹیچرز کو ان کے تاریخ تقرری سے مستقل کئے جائیں۔ ینگ ٹیچرز

شیئر کریں:

2018ء سے تاحال ایڈہاک بنیادوں پر تقرر شدہ ٹیچرز کو ان کے تاریخ تقرری سے مستقل کئے جائیں۔ ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر عطاء الرحمن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 2018ء سے تاحال ایڈہاک بنیادوں پر تقرر شدہ ٹیچرز کو ان کے تاریخ تقرری سے مستقل کئے جائیں بصورت دیگر بنی گالہ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ضلع چترال کے دورے کے دوران گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں ینگ ٹیچرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایڈہاک ٹیچرز کی ریگولرائزیشن کی پراسس میں غیرمعمولی سست روی پر افسوس اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایڈہاک ٹیچرز کے ساتھ بار بار وعدہ شکنی کرکے انہیں مایوسی سے دوچار کیا ہے جس کا اثر ان کی کارکردگی پر بھی پڑسکتی ہے کیونکہ تمام مستقبل کے بارے میں فکر سے آزاد ہوکر ہی وہ اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبات کے منظور نہ ہونے پر 19جون کو بنی گلہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی چترال چپٹر کی تنظیم سازی بھی کرلی جس میں مظہرا لاسلام صدر، مجتہد الدین جنرل سیکرٹری اور حکیم اللہ سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔


شیئر کریں: