Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان متوقع, ،مولانا شیرانی اور عمران خان نئی سیاسی اتحاد کا اعلان کریں گے

شیئر کریں:

ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان متوقع, ،مولانا شیرانی اور عمران خان مشترکہ پریس کانفرنس نئی سیاسی اتحاد کا اعلان کریں گے

 

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) ملک میں نئے سیاسی اتحاد کا اعلان کل پیر کے دن کیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیاسی اتحاد کا اعلان بنی گالہ میں ہوگا، دونوں جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی سابق وزیراعظم عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کی نمائندگی مولانا محمد خان شیرانی کریں گے۔ دونوں جماعتوں میں سیاسی اتحاد کے لیے مذاکرات کافی عرصے سے چل رہے تھے اور چند روز قبل اسلام آباد میں دونوں پارٹیوں کے ہونے والے ایک اجلاس میں اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا جمعیت علمایے اسلام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں کے اتحاد کے بنیادی نقاد میں انسانی خیرخواہی، ظلم کے نظام کا خاتمہ، مسلط کردہ مورثی سیاست سے چھٹکارہ اور جبر و اکراہ سے نجات کے مقاصد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملکی سیاست کے علاوہ عالمی امور پر بھی دونوں جماعتوں میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ دنیا گلوبل ویلج ہے اور مسائل کا حل جنگیں نہیں بلکہ اس کے لیے ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیاجاسکے اسی طرح اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کا جو تاثر پایا جاتا ہے وہ دراصل اس غلط فہمی کا نتیجہ ہے جس میں مسلمانوں کے کرار کو اسلامی تعلیمات کا نمونہ سمجھ لیا گیا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے لہذا اس اصطلاح کو اسلاموفوبیا کی بجائے مسلمانو فو بیاکا نام و عنوان دیا جائے تو مناسب ہوگا اور اس کے خاتمہ کیلئے دونوں جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں گی۔ ذرائع نیبتایاادونوں جماعتوں میں اس معاہدے کے بعد اس اتحاد کو وسعت دینے کے بارے میں بھی اتفاق رائے پایا گیا اور اس سلسلے میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا- –‘


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
62240