Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو عوام بچوں عورتوں سمیت سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ھونگے۔ مولانا جاوید حسین

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال کا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو عوام بچوں عورتوں سمیت سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ھونگے۔ مولانا جاوید حسین

اپر چترال( جمشیداحمد) امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے اپنی ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آپر چترال کےعوام بجلی کی حالیہ ناروا بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ اچکے ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پائی جاتی ہے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اپر چترال کے عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو یوسی کوہ کے عوام نے جو فیصلہ کیا ہے ہم بھرپور طریقے سے انکا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں اور تحصیل تورکہو موڑکہو اور تحصیل مستوج سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس احتجاج میں شریک ہونگےلہذا ہم وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جب میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے وہ اپنے دورہ چترال پر یہ اعلان کیا تھا کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ سے 36 میگا واٹ بجلی چترال کو دیےجائے گےلیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اب دوبارہ پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت ہے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کو پورا کرکے ہمارے مطالبات منظور کیے جاۓ

اپر چترال میں فلحال 18 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ ہے اسکو ختم کیا جائے آپر چترال کے لیے مختص 33 ہزار کلو واٹ کا جو ٹرانسفارمر جوٹیلشٹ میں پڑا ہے اسکو فورا کوغذی میں نصب کیا جائے آپر چترال کے لئے گریڈ اسٹیشن خاندان میں منظور ہوئی ہے جلد از جلد اس پر کام شروع کیا جائے. آپر چترال کے ٹرانسمیشن لائن جو بالکل قابل استعمال نہیں ان کے لئے متبادل انتظام کا بندوبست جائے. ہماری یہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہم بچوں عورتوں سمت سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے روڈ بلاک کرکے مظاہرے اور دھرنا دیںنگے اورشندور فیسٹیول کو منعقد نہیں ہونے دیں گے۔جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عاٸد ہوگی۔

 


شیئر کریں: