Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کیلے ڈسپلے سنٹرز پر رکھ دیے گیے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کیلے ڈسپلے سنٹرز پر رکھ دیے گیے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابی فہرستوں کی میعادی نظرثانی کے سلسلے میں ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنے کیلئے ملک بھر میں قائم ڈسپلے/معائنہ مراکزمیں رکھ دیئے گئے ہیں اوریہ مرحلہ مورخہ 21مئی2022سے شروع ہے اور 19جون 2022ء  تک   بشمول  ہفتہ و اتوار صبح  9 تا شام   4 بجے تک جاری رہیگا۔ ان معائنہ مراکز میں عوام اپنے ووٹ کا اندراج تصحیح اور کسی غیر متعلقہ ووٹر پر اپنے اعتراضات جمع کر سکتے ہیں۔ اندراج،تصحیح اور اعتراضات کا یہ عمل دفتری اوقات کار کے دوران بلا تعطل جاری رہے گا۔ملک کے دوسرے حصوں کیطر ح چترال کے دو اضلاع میں بھی ہر ویلج کونسل سطح پر ڈسپلے سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پر ووٹر اپنا ووٹر لسٹ چیک کرسکتا ہے۔

چترال اپر کے ضلعی الیکشن کمشنر محمد عرفان نے میڈیا،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تواسط سے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے قائم کردہ ڈسپلے سنٹرز پر تشریف لے جا کر اپنا نام چیک کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ کے مطابق عارضی یا مستقل پتہ پر اپنی مرضی کے مطابق درج کروائیں تاکہ وہ اپنا آئینی اور قانونی حق آئندہ انتخابات میں بھر پور طریقے سے استعمال کر سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62184