Chitral Times

Mar 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیغمبر آخرزمان حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف چترال بازار میں دوالگ مقامات پر احتجاجی مظاہرے

Posted on
شیئر کریں:

پیغمبر آخرزمان حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف چترال بازار میں دوالگ مقامات پر احتجاجی مظاہرے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کی کوششوں کے خلاف چترال بازار میں دو مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوے۔ جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام پی آیی اے چوک میں مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر اخونزادہ رحمت اللہ نے کی۔
جماعت اسلامی چترال کے سیکریٹری جنرل وجیہ الدین ،نائب امیر مولانا جمشید ،مولانا اسرار الدین الہلال، قاضی سلامت اللہ و دیگر ضلعی قائدین نے اپنے خطابات میں انڈین حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس زہر پاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک اپنے مراکز محبت کے تقدس کی خاطر یکجا ہوکر عالم کفر کی ریشہ دوانیوں اور شرارتوں کا مقابلہ کریں۔

chitraltimes ji protest pia chowk

مظاہرے کے آخر میں درج ذیل قرارداد پیش کی گئی۔

یہ کہ عالم کفر کی طرف سے بار بار شان رسالت میں جو توہین کی کوشش کی جاتی ہے، در اصل وہ مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے، ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور انھیں یہ بتانے کے لیے دہرایا جاتا ہے کہ تم لاکھ چیخو، چلاؤ اور شور مچاؤ بے سود ہے کیونکہ تمھارا حکمران طبقہ اس معاملے میں تمھارا ساتھ نہیں دے سکتا۔ یہ احساس بجائے خود امت مسلمہ کے لیے سخت تکلیف دہ ہے کہ ان کے حکمران مذہبی معاملات میں ان کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

یہ امر خوش آئند ہے کہ اس بار عرب دنیا کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور انڈیا کی حکومت پریشان ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ امید کی ایک کرن ہے اور ہوا کا تازہ جھونکا ہے، ہو سکتا ہے اس شر سے اتحاد امت کی خیر برآمد ہو۔ لہذا ہم پاکستانی حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انڈیا سے سارا اگلا پچھلا حساب برابر کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہاتھ آیا ہے۔ عرب دنیا میں انڈیا کے خلاف غم و غصّے کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ بعض ممالک سے انڈین کو نکالنے کی خبریں آرہی ہیں۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ اس موقع سے فایدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور انڈیا سے مکمل بائیکاٹ پر انھیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ دوبارہ کسی ہندو کو نہ صرف توہین رسالت کی جرات ہو بلکہ وہاں کے ہمارے مسلمان بھائی ہندؤں کی اذیتوں سے محفوظ ہو کر زندگی گزار سکیں۔

chitraltimes ji protest pia chowk11

chitraltimes juif protest chiew bridge

اسی طرح کا ایک اور احتجاجی مظاہرہ چیو پل دنین میں منعقدکیا گیا۔ جمعیت علماےاسلام کے زیر اہتمام جلسے کی قیادت امیر ضلع چترال لویرمولانا عبد الرحمن نے کی ۔

بعد از نماز جمہ جمیعت علمائے اسلام ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام قائد جمعیت کے حکم پر بے جی پی پارٹی کے ترجمان کا شان رسالت میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر چترال میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جلسے سے امیر جے یوآئی ضلع چترال لوئر مولانا عبد رحمن سینیر نایب امیر قاری جمال عبد الناصر ترجمان جمیعت قاضی محمد نسیم مولانا جاوید معاویہ قاری فدا احمد ڈپٹی سیکرٹری اور تحصیل امیر مولانا میر بھادر نے جلسے سے خطاب کئے اور سخت الفاظ میں گستاخانہ الفاظ کی مذمت کیں

chitraltimes juif protest chiew bridge2


شیئر کریں: