Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوعمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف لوئر چترال ٹریفک پولیس کی کاروائی جاری

Posted on
شیئر کریں:

نوعمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف لوئر چترال ٹریفک پولیس کی کاروائی جاری

چترال(نمائندہ چترال ٹایمز )ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایت پر چترال ٹریفک پولیس کی طرف سے چترال لوئر میں نوعمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور مہم جاری رہی ہے۔اس مہم کے دوران بغیر لائسنس کے تقریباً سوافراد کو بھاری جرمانہ اور بے غیر ہلمٹ کے ڈھائی سو سے زیادہ افراد کوبھاری چالان کیے گئے۔اس سلسلے میں پولیس خدمت مرکز چترال لوئر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں تمام نوعمر موٹرسائیکل سواروں کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا۔تقریب سے ڈی پی او سونیہ شمروز خان اور خطیب شاہی مسجد چترال نے خطاب کرتے نوعمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور والدین سے پرزور اپیل کی گئی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کوموٹر سائیکل دینے سے گریز کرئیں۔جس پر موقع پر موجود والدین نے متفقہ تحریر لکھ کر دیا کہ وہ آئیندہ نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں گے۔

chitraltimes chitral trafic police action against under age motorcyclist program2

chitraltimes chitral trafic police action against under age motorcyclist program chitraltimes chitral trafic police action against under age motorcyclist


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62130