Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وحدت اساتذہ کے زیراہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں سیرت کوئز مقابللے کا انعقاد 

شیئر کریں:

وحدت اساتذہ کے زیراہتمام گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول میں سیرت کوئز مقابللے کا انعقاد

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں وحدت اساتذہ کی زیر نگرانی ایک خوبصورت سیرت کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔جس میں چترال لوئر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تقریباً سو طلبہ نے حصہ لیا۔پروگرام ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔نقابت کے فرائض قاضی محبّ الرحمان نے انجام دی۔تلاوت کلام پاک کی سعادت گورنمنٹ دار العلوم چترال کے طالب علم اشتیاق احمد نے حاصل کی۔حمد باری تعالی شاہ سفیر الدین اور نعت رسول مقبول ﷺ فواد احمد نے پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے وائس پرنسپل شاہد جلال نے کی۔اور مہمانِ خصوصی خطیب شاھی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل تھے۔ پروگرام الخیر کلچرل اینڈ ویلفئرفاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔

الخیر کلچرل اینڈ ویلفئرفاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مولانا عثمان اور جنرل سیکرٹری حاجی سرتاج خٹک بھی تشریف لائے تھے۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ مولانا ڈاکٹر عثمان اپنی ٹیم کے ہمراہ کے پی کے میں سیرت کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس طرح کی مقابلوں میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ رجسٹریشن فیس اور متعلقہ کتاب کی خریداری طلبہ کے ذمے ہوتی ہے مگر ڈاکٹر عثمان مقابلہ بھی منعقد کراتا ہے۔کتاب بھی مہیا کرتا ہے اور پوزیشن لینے والوں کو انعامات دینے کے ساتھ تمام شرکا ٕ کو بھی انعامات دیتاہےاور مقصد اس کا یہی ہے کہ سیرت النبی کے مطالعے سے کوئی طالب علم رہ نہ جائے۔
سیرت کوئز مقابلہ دو کیٹیگریز پر مشتمل تھا۔13 سال سے کم عمر طلبا کے مقابلے میں 6 طلبا پہلی پوزیشن، 3 طلبہ دوسری پوزیشن اور 5 طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پہلی پوزیشن تریچمیر پبلک سکول کے فیضان احمد،ڈاکٹر عبد القدیر خان پبلک سکول کے حماد اللہ،گورنمنٹ شہید یاسر اللہ ہائی سیکنڈری سکول برنس کے سمیع حسین،جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے تین طلبہ محمد،حماد،اور سلمان عبد اللہ نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن کار پبلک سکول کے منیب الاعلیٰ،جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے یاور شاہ اور الخدمت فاونڈیشن سکول کے افنان علی میر نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن ایسٹرن ماڈل سکول چمرکن کے مفتی سلمان قاسمی، تریچمیر پبلک سکول کے دو طلبہ محمد عباس اور عطا ٕا لرحمان اور جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے دو طلبہ سلمان الرحمان اور سہوان احمد نے حاصل کی۔
13 سال سے زیادہ عمر والے طلبہ کے مقابلے میں 4 طلبہ نے پہلی،2 طلبہ نے دوسری اور ایک طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے مصور حسین، گورنمنٹ ہائی سکول مروئی کے عبد الواسع، الحکمت کمیونٹی سکول جغور کے جواد احمد اور جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے منیر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن عمیر احمد اور جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے اشفاق الرحمان نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے محبوب الرحمان نے حاصل کی۔
تمام پوزیشن ہولڈرز کو سیرت النبی شیلڈ کے ساتھ نقد انعامات سے نواز گیا۔ وحدت اساتذہ چترال لوئر کی طرف سے ڈاکٹر عثمان،خطیب شاھی مسجد چترال اور پرنسپل گورنمنٹ سینٹینٸل ماڈل ہوٸی سکول کو بہترین تعلیمی اور سماجی خدمات پر شیلڈ پیش کیا گیا۔

صدر محفل شاہد جلال نے الخیر کلچرل اینڈ ویلفیئر فاونڈیش اور وحدت اساتذہ لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کو خوب سراہا۔
مہمان خصوصی نگینہ چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاھی مسجد چترال نے ڈاکٹر عثمان اور اس کی ٹیم اور مفتی سعید الحق اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر اور اس پروگرام کے کوآرڈینٹر قاضی ولی الرحمان انصاری کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اور اس پروگرام کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وحدت اساتذہ چترال کے سینئر نائب صدر اور سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے سینئر اسلامیات ٹیچر مولانا محمد قاسم نے پروگرام میں آیئے ہوئے تمام مہمانوں، مقابلے کے شرکا ٕ اور تعلیمی اداروں کے سربراہاں اور اساتذہ سمیت گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے پرنسپل کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes serat quiz wahdat asatiza chitral5 chitraltimes serat quiz wahdat asatiza chitral3 chitraltimes serat quiz wahdat asatiza chitral2 chitraltimes serat quiz wahdat asatiza chitral

chitraltimes serat quiz wahdat asatiza chitral4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62128