Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال دنین میں آتشزدگی ، رہائشی مکان جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان،  ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابوپالیا گیا

شیئر کریں:

چترال دنین میں آتشزدگی ، رہائشی مکان جل کر خاکستر، لاکھوں کا نقصان،  ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابوپالیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر کے نواحی گاوں دنین شینجال میں واقع خالد محمود (سابق اکاونٹس منیجر پی ٹی ڈی سی ہوٹل چترال ) کے گھر میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچی اور ڈیڑھ گھنٹہ فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، بروقت آگ پر قابو پانے سے گراؤنڈ فلور پر موجود کمرے، سامان آس پاس کے مکانات اور فصلوں کو متاثر ہونے سے بچا لیا گیا، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 3 فائر وہیکلز اور 8 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، فائر فائٹگ میں 21 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے رہائشی مکانات کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

مکانات میں زیادہ ترلکڑی کے استعمال کی وجہ سے آگ جلدی پھیل گئی اور چھ کمروں پر مشتمل گھرجل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اورگھر میں موجود فرنیچر، فریچ ، ودیگر گھریلیو قیمتی الیکٹرانک  سامان، بسترے، کپڑے وغیرہ بھی جل کر راگھ ہوگئے ۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔ آتشزدگی میں نقصانات کا اندازہ تقریبا تیس لاکھ روپے ہے ۔

آگ بجھانے میں گاوں کے رضاکار، مقامی مدرسہ کے طلبا ء نے بھی حصہ لیا۔ علاقے کا راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے فائر وہیکلز کو موقع پر پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ریسکیو 1122 کی تجربہ کار سٹاف کی کاوشوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

دریں اثنا گھر کے مالک خالد محمود نے ریسکیو 1122 ٹیم کی بروقت ریسپانس اور موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور ساتھ علاقے کے رضاکاروں ، مدرسہ کے طلبا ، اساتذہ,ٹی ایم اے  و دیگر حکام  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے موقع پر آگ بجھانے میں مدد کی ۔

chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral rescue1122 4 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral rescue1122 1 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral rescue1122 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral4 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral5 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral3 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral2 chitraltimes khalid mehmood house cut fire danin chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62115