Chitral Times

Sep 29, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سول آرمڈ فورسز کے تمام ریٹائرڈملازمین کے پینش میں سو فیصد اضافہ کیا جایے اور مراعات سول ملازمین کے برابر کیا جایے۔ ایکس سروس مین سوسایٹی

شیئر کریں:

سول آرمڈ فورسز کے تمام ریٹائرڈملازمین کے پینش میں سو فیصد اضافہ کیا جایے اور مراعات سول ملازمین کے  برابر کیا جایے۔ ایکس سروس مین سوسایٹی کے نمایندگان کا پریس کانفرنس میں مطالبہ

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلع اپراورلوئرچترال کی سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ ملازمین نے موجودہ کمرتوڑ اور ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے سول آرمڈفورسز کے پنشنرزکی ماہانہ پنشن میں 100فی صد اضافہ کامطالبہ کیا ہے ۔ منگل کے روز سول آرمڈ فورسز کے سینکڑوں پینشنرز نے پولو گراونڈ چترال سے ایک پرامن ریلی نکالی اور چترال پریس کلب پہنچ کر ایک پرہجوم پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سول آرمڈفورس لوئرچترال کے چیئرمین (ر)کیپٹن عبدالصمدخان ،چیئرمین اپرچترال (ر)صوبیدارمحمداسلم ،صدرلٹکوہ امیراللہ،ریٹائرڈ خطیب کفایت اللہ،لفٹینٹ ریٹائرڈ شیراعظم (ر)حوالدارعبداللہ خان،حوالدار(ر)جنادلہ خان اوردوسروں نے کہاکہ سول آرمڈ فورسز کے تمام اہلکاراپنی نوجوانی اورزندگی برف پوش، سنگلاخ پہاڑوں اورتپتی ہوئی صحراؤں اورریگستانوں میں وطن عزیزکی حفاظت کے لئے معلوم نامعلوم دشمنوں کاسامناسیسہ پلائی دیواربن کرکئے اوربحیثیت غازی ریٹائرڈ ہوئے ہیں ۔اورابھی بھی خون کے آخری قطرے تک اورہڈیوں میں حرکت باقی رہنے تک وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہردم تیارہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی ہے کہ تمام ریٹائرڈملازمین میں سب سے کم تنخواہ لینے والے بھی یہ ہی سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ اہلکارہیں۔مہنگائی کے اس ناقابل برداشت حالات میں سول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ اہلکاربچوں کی پرورش سے لیکرتعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت وقت سے پرزورمطالبہ کیا کہ حالیہ بجٹ میں سول آرمڈفورسزکےریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 100فی صداضافہ کیاجائے ۔ اورسول آرمڈفورسزکے ریٹائرڈ ملازمین کی مراعات دوسرے سول ملازمین کے برابرکیاجائے تاکہ اس مہنگائی کے دورمیں ہمیں بھی زندہ رہنے کاحق مل جائے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ جولوگ چترال سکاوٹس کے علاوہ دوسرے اضلاع یعنی دیر،باجوڑ،وزیرستا ن اوردوسرے فورسز میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں اُن کی پنشن بروقت نہیں ملتی ہے وہ پندہ سے بیس تاریخ تک لیٹ ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کے فیس گھریلواخراجات چلانے میں کافی مشکلات درپیش ہوتے ہیں ان کی پینشن چترال ٹرانسفرکیاجائے یابروقت ادائیگی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ کمرتوڑمہنگائی کی وجہ سے جن مراحل سے گزررہے ہیں وہ ہمیں پتہ ہے ہماری جوقلیل پنشن ہے س میں گزارہ کرنا ممکن نہیں رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اکثر سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی پینشن بارہ ہزار روپے ہے اور پینشن میں دس فیصد اضافہ کرنے سےانکی پینشن میں کویی فرق نہیں پڑتا جبکہ اسی گریڈ کےدوسرے سول ملازمین کی پینشن اور آرمڈ فورسز کے اہلکاروںکی پینشن میں اسمان و زمین کا فرق ہے۔ لہذا سول آرمڈ فورسز کے پینشن بھی سول ملازمین کے پینشن کے برابرکیا جایے۔ اورسول آرمڈ فورسز کے پینشن میں موجودہ مہنگایی اور معاشی حالات کے تناظرمیں سو فیصد اضافہ کیا جایے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غورنہیں کیا گیا توہم احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

chitraltimes civil armed force press confrence chitral2

chitraltimes civil armed force press confrence chitral4

chitraltimes civil armed force press confrence chitral press club3

chitraltimes civil armed force press confrence chitral press club2 chitraltimes civil armed force press confrence chitral chitraltimes verternary staff strike chitral2

chitraltimes civil armed force press confrence chitral press club4


شیئر کریں: