Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے چترال کے دو نامور بیٹیوں کے نام پر سکالرشپ دینے کا اعلان

شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے چترال کے دو نامور بیٹیوں کے نام پر سکالرشپ دینے کا اعلان

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ایکزیگٹیوباڈیROSEکا اجلاس منگل کے روز ROSE کے دفتر میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام مجید سے اس اجلاس کا آغاز ہوا اور طویل بحث و مباحثے کے بعد ذیل فیصلے کئیگئے۔

صمد شائنینگ سٹار کے نام سے ایک نئے سکالر شپ کی منظوری دی گئی جس میں صرف ایم۔ ایس سطح پر کسی باصلاحیت طالب علم کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 100فیصد سکالر شپ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ یہ سکالر شپ چترال کی ایک ہونہار بیٹی بنظیر صمد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انکے نام پر دیا جائے گا۔ چترال کی یہ بیٹی تعلیمی میدان میں چترال کو آگے لانے کے سلسلے میں شاندار خدمات انجام دئے رہی ہیں اور ROSE کے ساتھ بے مثال تعاون کا سلسلہ انکی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس میٹنگ میں چترال کی ایک اور نامور بیٹی شہناز کائی کے نام پرایک اور اسکالر شپ کی منظوری بھی دی گئی۔یہ اسکالر شپ انتہائی ضرورت مند بچوں کو سکول لیول پر دیا جائیگا۔

شہایز کائی مرحومہ نے اپنی پوری زندگی ابتدائی بچپن کی تعلیم و تربیت یعنی Early Childhood Education Development (ECED)کی ایک ماہر اور کارکن کے طور پر وقف کررکھی تھی انہوں نے اس شعبے میں مختلف نامور اداروں میں کام کیا اور اس شعبے میں بہت نام کمایا۔ شہناز کائی جنکا تعلق چترال کے ایک خوبصورت علاقے موردیر سے تھا گزشتہ سال کرونا کی عالمی وبا کے نتیجے میں امریکہ کے ایک ہسپتال میں اس موذی مرض سے جانبر نہ ہوسکی۔
ROSE چترال کی ان نامور بیٹیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ان کے نام پر ان اسکالر شپ کی اجراء پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس موقع پر دوسرے مخیر خواتین و حضرات سے درخواست کرتا ہے کہ وہ بھی آگے آکرROSEکے کاس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ چترال کا کوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔


شیئر کریں:
Posted in UncategorizedTagged
62049