Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

 

جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز – خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

 

خیبرپختونخوا، کابینہ اراکین کے پیٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی، مراسلہ جاری

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کے اراکین پر بھی پیٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کردی۔محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کو حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ریسکیو، پولیس موبائلز اور اسپتال پر پیٹرول کی مد میں 35 فیصد کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔سرکاری محکموں کے تیل پر 35?فیصد کٹ سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62037