Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازار، سیکریٹریٹ روڈ، زرگراندہ روڈ ودیگرمقامات کیبل بچھانے کے نام  ملبےکے ڈھیر میں تبدیل، گردوغبارکی وجہ سے دکانداروں کے ساتھ راہگیر بھی بری طرح متاثر

Posted on
شیئر کریں:

چترال بازار، سیکریٹریٹ روڈ، زرگراندہ روڈ ودیگرمقامات کیبل بچھانے کے نام  ملبےکے ڈھیر میں تبدیل، گردوغبارکی وجہ سے دکانداروں کے ساتھ راہگیر بھی بری طرح متاثر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )  ایک نجی کمپنی کی طرف سے کیبل بچھانے کے سلسلے میں چترال بازارکو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ لوگ نقل و حمل سے قاصر ہیں ۔ پورا بازار، سیکرٹریٹ روڈ بائی پاس روڈ,زرگراندہ روڈ ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔ اورسارا ائریا گردوغبار اورمٹی میں لت پت ہے ۔ دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ گردوغبار کی وجہ سے عام راہگیربھی بری طرح متاثر ہے ۔ذرایع کے مطابق ایک نجی موبائل کمپنی کی طرف سے کیبل بچھایا جا رہا ہے ۔ جبکہ کچھ ہی عرصہ پہلے ایک اور کمپنی نے یہ سڑک کھود کر قبرستان بنایا تھا ۔ جو ٹھیک ہوئے کوئی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا ۔ کہ اب نئی کھدائی شروع ہو چکی ہے ۔ چترال میں درجنوں موبائل کمپنیاں سروس دینے کیلئے اپنی لائینیں بچھا رہے ہیں ۔ لیکن ہمارے متعلقہ اداروں کے آندھے انجینیرز کی عقل اتنی بھی کام نہیں کرتی ۔ کہ صرف بازار ایریا میں سڑک کے سائڈ پر ایک مرتبہ دو فٹ چوڑی انڈر گراونڈ ڈرین بنا کر اوپر سلیٹ ( سیمنٹ کی تختیاں )بچھا کر چھوڑی جائیں ۔ تاکہ بار بار سڑک کھود کر ملبے کا ڈھیر بنانے کی بجائے سلیٹ ہٹا کر کیبل نہایت آسان طریقے سے ڈرین میں بچھائی جاسکے ۔ تو نہ سڑک کا حلیہ بار بار خراب ہو گا ۔ اور نہ لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پش آئیں گی۔ اور متعلقہ محکمہ کیبل بچھانے والی موبائل کمپنی سے اس سروس کے عوض معاوضہ چارج کرے ۔ یہ ہم خرمہ ہم ثواب کے مصداق ہو گا ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ اور پورے چترال شہر کو آئے روز کھنڈرات میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔ شہری ایریا سے باہر کھدائی شدہ سڑک کی دوبارہ بھرائی بھی صحیح طور پر نہیں کی جاتی ۔ یو ں چلتی گاڑیوں کا ان خندقوں میں گرکر حادثات کا شکار ہو نا معمول بن گیا ہے ۔ جس پر نہ انتظامیہ کی نظر ہے نا متعلقہ ادارے کی ۔ اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی کے مصداق اس ملک کے کس کس کام کیلئے رویا جائے ۔ جس کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ۔

 

Chitraltimes chitral bazar cable excivation kachehri road Chitraltimes chitral bazar cable excivation 1 Chitraltimes chitral bazar cable excivation


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
62026