Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی ارکاری اورکریم آباد کی خستہ حال سڑکیں اورٹرانسپورٹ مسایل ۔۔۔تحریر آمیرالدین ارکاری ویلی

Posted on
شیئر کریں:

وادی ارکاری اورکریم آباد کی خستہ حال سڑکیں اورٹرانسپورٹ مسایل ۔۔۔تحریر آمیرالدین ارکاری ویلی

پاکستان کو وجود میں آئے 75 سال بیت گیے اور ملک عزیز کے کونے کونے پر سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور بہت سے علاقوں میں اب بھی سڑکوں پر کام جاری ہیں حال ہی میں این ایچ اے کے زیر نگرانی چترال گرمچشمہ اور شندور گلگت روڈ پر کام جاری ہیں مگر افسوس ارکاری روڈ اینڈ کریم آباد روڑ این ایج اے اور سی اینڈ ڈبلیو کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے ان سڑکوں پر کام نہیں ہورہاہے اسلیے آرکاری کے عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ارکاری لٹکوہ کریم آباد ھمیشہ سے سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے نظر انداز ھوتا آیا ھے شاید یہاں بسنے والے لوگ پرامن ،محب وطن اور سادہ لوح ہیں جس کی وجہ سے انہیں سزا دی جا رہی ھے آج لوئر چترال کے گاؤں آرکاری اور کریم آباد تک خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے مسافر جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں
بڑھتی ہویی آبادی کے ساتھ ساتھ اس روڈ پرٹرانسپورٹ کے مساہل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔سالانہ اس روڈ پر کئی ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اسلئے ھم جناب وزیر زادہ صاحب،ایم این اے جناب عبدالاکبر چترالی صاحب، ایم پی اے جناب ہدایت الرحمن صاحب ، تحصیل ناظم جناب شہزاد امان رحمن صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ سالانہ بجٹ 2022 میں ارکاری کریم آباد روڈ کے لیے فنڈز مختص کرانے میں بھرپور کردار ادا کر یں۔تاکہ جلد از جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز ہو اور اس پسماندہ علاقے کی محرمیوں کا ازالہ بھی ہوسکے۔شکریہ۔

 

سوشل ورکرز امیرالدین
برایے عوام  آرکاری ویلی لوئر چترال

chitraltimes pursan arkari road 3

arkari road

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
61992