Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارسون  دروش کے جنگل میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا۔ ریسکیو 1122 

Posted on
شیئر کریں:

 

ارسون  دروش کے جنگل میں لگی آگ پر قابوپالیا گیا۔ ریسکیو 1122

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) لوئر چترال کے علاقہ دروش میں گذسشہ شام نامعلوم وجوہات کی بنا پر ارسون کے جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے 6 افراد پر مشتمل فائر فائٹرز ٹیم رات کو 5گھنٹے پیدل سفر کرکے ارسون جنگل پہنچے اور 5 گھنٹے مسلسل فائر فائٹگ کرکے درختوں میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز ٹیم کے ساتھ ساتھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور مقامی افراد نے درختوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کا ساتھ دیا، آگ پر مکمل قابو پاکر ریسکیو1122 کے جوانوں نے قومی اثاثے کو محفوظ بنایا، ریسکیو1122 کے جوانوں کی خدمت مقامی افراد اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا.

chitraltimes Ursoon drosh forest caught fire rescue team 3

chitraltimes Ursoon drosh forest caught fire rescue team 2


شیئر کریں: