Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 صوبائی اسمبلی سے پاس, اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔مشیر ایکسائز خلیق الرحمان

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 صوبائی اسمبلی سے پاس, اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔مشیر ایکسائز خلیق الرحمان

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت عوامی خدمت اور فلاح کے لئے سرکاری محکموں میں شروع دن سے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، اس ضمن میں آج صوبائی اسمبلی سے خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022, پاس کروایا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022 مشیر ایکسائز نے پیش کیا جس کو کثرت رائے سے پاس کیا گیا جس کو اب قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ ترمیمی بل خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور تاریخی اقدام ہے۔ خیبرپختونخوا موٹر وہیکل رجسٹریشن ترمیمی بل 2022, صوبائی اسمبلی سے پاس کیا گیا جس کے مطابق گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ترمیمی بل کے مطابق، اب گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ضلع کے بجائے صوبے کا نام درج ہوگا۔ اصلاحات کا مقصد، گاڑیوں کے رجسٹریشن کو جدید بنانا،گاڑیوں کے نمبر پلیٹس میں یکسانیت اور پورے نظام کو آٹومیٹیڈ بنانا ہے۔ یہ ترمیم، پاکستان موٹر وہیکلز رجسٹریشن آرڈیننس 1965 میں کی گئی ہے۔ اس اقدام سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ مشیر ایکسائز کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز میں گاڑی رجسٹریشن پہلے سے ا یک روپے کر دی گئی ہے جبکہ موٹر وہیکل سمارٹ کارڈ کے لئے تمام تر لوازمات پورے کئے گئے ہے جس کا اجراء جلد کر رہے ہیں۔ ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا نظام ” زما کے پی ایپ” کے ذریعے مکمل طور پر فعال کر دیا ہے جبکہ اس ایپ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی بہت جلد آن لائن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز میں شفافیت، جدت اور عوامی خدمت کے لیے مزید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں جس سے صوبے کے عوام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61929