Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

صوبے کے سیاحتی مقامات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی گئی

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات پر ٹورازم پولیس کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ٹورازم پولیس صوبے اور محکمہ سیاحت کا مثبت چہرہ ہوگی جو سیاحوں کیلئے مددگارفوس ہوگی، ڈی جی ٹورازم محمد عابد خان
پہلے مرحلے میں ٹورازم پولیس سوات، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں خدمات سرانجام دیگی، پشاور میں دوروزہ ٹریننگ کے بعداسے متعلقہ اضلاع بھجوایا جائے گا، کمانڈنٹ گل سید آفریدی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت اور سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد طاہر خان اورکزئی کی کاوشوں پر صوبہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم پولیس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے آرینا ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیراورکمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی مہمانان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی یوسف علی، جنرل منیجر پلائننگ اینڈ مارکیٹنگ حیات علی شاہ، ڈپٹی کمانڈنٹ ٹورازم پولیس شوکت علی،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر امجد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس قیصر خٹک، ڈی ایس پی امتیاز خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورازم پولیس لانچ کردی۔ ٹورازم پولیس کے پہلے مرحلے میں 200 نوجوانوں میں سے 182 نوجوانوں نے مختلف ڈسٹرکٹ سے اپنی حاضری یقینی بنائی جن کوٹورازم پولیس ٹریک سوٹ اور شوز مہیا کئے گئے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر پشاور میں دوروزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ ٹورازم پولیس میں بھرتی ہونے والے نوجوان صوبے کا مثبت چہرہ ہونگے جو یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے مددگار ہونگے۔ ٹورازم پولیس عام نوکری نہیں بلکہ آپ نوجوانوں نے اپنے کام سے اپنے آپ کو منوانا ہے جیساکہ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے نوجوانوں نے اپنی خدمات کے ذریعے خود کو صوبے میں منوایا ہے۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھاکہ آپ لوگ اپنی محنت اور لگن سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔پہلے مرحلے میں ان کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے بعد یہ نوجوان صوبے کی چار ڈسٹرکٹ چترال، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں رپورٹ کرینگے۔ سیاحتی سیزن اور کم وقت کی وجہ سے ان نوجوانوں کی بنیادی ٹریننگ کے فوراً بعد انہیں سیاحتی مقامات پر سیاحتی کی خدمات کیلئے ڈیوٹی تفویض کی جائے گی جبکہ سیزن کے بعد ان کی دوسرے مرحلے میں صلاحیت کی تعمیر کیلئے ٹریننگ ہوگی۔ کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کو 150ccموٹرسائیکل اور پیک اپ گاڑیاں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کمیونیکیشن سسٹم فعال کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ان کیلئے B69mm پستول بھی جلد فراہم کردیا جائے گا۔ ٹورازم پولیس کو سیاحتی مقامات کی جانب تعینات کیا جائے گا جہاں یہ سیاحوں کی مددگار فورس کے طور پر خدمات سرانجام دے گی۔

chitraltimes kp tourisom police launched 7 chitraltimes kp tourisom police launched 6 chitraltimes kp tourisom police launched 2 chitraltimes kp tourisom police launched 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61884