Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور لیویز فورس کے جوان کے درمیأن تنازعہ ختم، ڈپٹی کمشنرکاکردارقابل تعریف

شیئر کریں:

اسسٹنٹ کمشنرمستوج اپر چترال شاہ عدنان اور لیویز فورس کے جوان کے درمیأن ایشو ختم ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی کر دار قابل تعریف ہے۔ مصلحتی کمیٹی

اپر چترال (جمشیداحمد) اسسٹنٹ کشنر مستوج اپر چترال شاہ عدنان اور لیویز فورس کے نوجوان اکرام کے درمیان ناراضگی اور ایشو کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال  کے دفتر میں علاقے کے معتبرات کی مصلحتی کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر منظور افریدی کے درمیان ایک نشت ہویی۔ معتبرات کی مصلحتی کمیٹی سابق تحصیل ناظم مستوج شمس الرخمن کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ معتبرات کی مصلحتی کمیٹی کی اراکین میں عنایت لال , سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب, سابق وی سی ناظم بونی وسماجی شخصیت پرویز لال، وی سی چیرمن کوشٹ حبیب انور ,پرنسپل بشیر اللہ اور فرید احمد رضا شامل تھے اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے آپس میں گفت و شونید ہوٸی اور اس مسلے کو حل کرنے کے لیے دونوں انتظامیہ اور کمیٹی اپس میں اتفاق کیا۔

اس موقع پر مصلحتی کمیٹی سے بات کر تے ہوۓ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان اور اکرام ایک ادارے میں دونوں اپنے اپنے عہدے کے حثیت سے ملازم ہیں جس ایشو کی بات ہورہی ہے یہ بات ایک ادارے کے اندر معمولی بات تھی جو کہ اپنے زمہ داریوں کے بارے میں عدم اگاہی کے وجہ سے پیش ایا تھا اور سوشل میڈیا و مختلف فیس بک پیجز اور بعض میڈیا ان کو اوچھال رہے تھے اب ان دونوں کے اپس میں کوٸی ناراضگی اور ایشو نہیں رہی۔ ڈپٹی کمشنر منظور افریدی نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان اور اور لیویز فورس کےجوان اکرام اپس میں بھاٸی ہیں اور لیویز فورس کےجوان اکرام اس وقت اپنے فراٸیض انجام دے رہے ہیں ان کو کوٸی مشکلات دریش نہیں ہے اس موقع پر لیویز فورس کے نوجوان اکرام کی طرف سے ان کے کزن فرید احمد رضا نے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کی گٸی ناانصافیوں کا زکر کرتے ہوۓ افسوس کا اظہار کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا جو ہوا ہے قابل افسوس ہے جس کی مذمت کرتاہوں اور اپ لوگوں کی بہتریں تعاون سے اس ایشو کو ایندہ کے لیے ختم کرتا ہوں اور اب اس میں کوٸی ایشو باقی نہیں رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے مزید کہا کہ ا سسٹنٹ کمشنر اپر چترال اور لیویز فورس کے نوجوان کے درمیان ناراضگی کو ختم کرنےاور انتظامیہ سے تعاون کرنے پر میں اپنی طرف سےمعتبرات مصلحتی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ ایشو اسطرح ختم ہوٸی اس فیصلے کے بعد انتظامیہ عوام اور ایک برادری کے درمیان چلنے والا ایک متنازعہ جو کہ سنگین شکل اختیار کر رہاتھا ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی کی ذمہ دارانہ اہم کردار اور مصلحتی کمیٹی کی کوشیوں سے ختم ہوا۔ دریں اثنالیویز فورس کے اکرام اور برادری کی طرف سے اخبارات اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

chitraltimes dc upper and ac adnan issue committee meeting3 chitraltimes dc upper and ac adnan issue committee meeting2 chitraltimes dc upper and ac adnan issue committee meeting1


شیئر کریں: