Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ ڈی سی چترال کے زیراہتمام ویسٹ منیجمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ

Posted on
شیئر کریں:

ڈی ایچ ڈی سی چترال کے زیراہتمام ویسٹ منیجمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ

 

چترال( چترال ٹایمز رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کےزیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاوراورگورنمنٹ فنانس ڈیپارنمنٹ کی مالی تعاون سے ہسپتال سالڈویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پردوروزہ ورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی افس میں اختام پذیرہوا ۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل اسٹاف، میڈیکل ٹیکنیشن کے علاوہ بی ایچ یو ہسپتال مروئے ،کوغذی ،ایون ،بروزکےڈاکٹرحضرات اوردوسروں نے شرکت کی۔

پروگرام سہولت کار گائیناکالوجسٹ چلڈرن ہسپتال چترال ڈاکٹرارم حسین اور ڈاکٹر محمدشمیم نے شرکاورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اورمحکمہ صحت ہسپتالوں کا مضر صحت کو ڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے ایک مربوط پروگرام تشکیل دے رہاہے۔ورکشاپ میں کچرے کواکھٹاکرنے،اسے ترسیل کرنے،اس کے اجزاء کوالگ الگ کرنا،کچرے کی ری سائیکلنگ اورکچرے کی مقدارکوکنٹرول کرنے بارے میں تفصیلی آگاہی فرام کی گئی ۔اس موقع پرشرکاء کوورکشاپ سے پہلے اورورکشاپ کے بعدٹیسٹ لے کران کے حاصل کردہ علم کوناپاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرمحمدشمیم نے کہاکہ ہم اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہے ہیں کہ سرکاری طبی عملے کوزیادہ سے زیادہ تربیت فراہم کی جاسکے تاکہ ہسپتالوں کے کوڑا کرکٹ کوصحیح طریقےسے تلف کرسکیں ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی منیجرنیشنل بینک لوئرچترال امجدعلی ثانی نے اپنے خطاب میں ڈی ایچ ڈی سی چترال کاشکریہ اداکیااورکہاکہ کچروں سے ماحول میں آلودگی کوبچانے کے لئے اورخاص کرہسپتالوں میں کچروں کی تلفی یاکنٹرول کے حوالے سے یہ بہت اہم نشست رکھی گئی ہے ۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے

chitraltimes dhdc chitral training on waste management

chitraltimes dhdc chitral training on waste management2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
61799