Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی پی پی لوئرچترال کوفعال بنانے کے لئے مختلف موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انجینیرفضل ربی

Posted on
شیئر کریں:

پی پی پی لوئر چترال  کوفعال بنانے کے لئے مختلف موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انجینیرفضل ربی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز)پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال کے ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمداورکابینہ کے دیگرعہدہداران نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جواپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئےایک مہینے کے اندرلوئرچترال میں تین سے چاردفعہ اجلاس طلب کئے جس میں پی پی پی لوئرچترال کوفعال بنانے کے لئے مختلف موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔جوآگے جاکرپی پی پی کومظبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ پی وئی او،پی ایس ایف،پیپلزلائیرفورم،پیپلزڈاکٹرایسوسی ایشن کے بھی الگ الگ اجلاس منعقدہوئے ان جلاسوں میں ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان نےپارٹی کے اعراض مقاصد سے تمام عہدہ داروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جس کے تحت ضلع لوئرچترال میں تمام ونگزکے لئےکنونشنزکے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اورپارٹی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں گے۔اورچترال میں پیپلزپارٹی کے تمام ونگزکو اپنے سرگرمیان تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی صدرنے کہاکہ ان تمام سرگرمیوں میں ضلع لوئرچترال خواتین ونگ کے صدرشبنم ناصرنے اہم کرداراداکرتے ہوئے خواتین تنظیم سازی میں مصروف عمل ہے جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں پی پی پی لوئرچترال میں اہم رول اداکرے گئی جس کے لئے ائندہ چنددنوں میں لوئرچترال سےبلدیاتی الیکشن میں جوامیدوارکامیاب ہوئے ،دوسرے یاتیسرے نمبرپرآئے ہیں ان کوبھی ایک اجلاس بلاکرائندہ کے لئے پی پی پی کوچترال میں مظبوط بنانے میں اُ ن کے مشورے شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور غریب و ر پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑی اور آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔


شیئر کریں: