Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ زئیت کے مقام پر گاڑی سے ٹکرا کر لاپتہ موٹرسائیکلسٹس نوجوانوں کی تلاش جاری

شیئر کریں:

اپر چترال ؛ زئیت کے مقام پر گاڑی سے ٹکرا کر لاپتہ موٹرسائیکلسٹس نوجوانوں کی تلاش جاری

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) دو دنوں کے اندر اپر چترال میں موٹرسائیکل حادثے کا دوسرا افسوسناک واقعہ گزشتہ روز رونمنا ہوا ۔ زئیت کے نزدیک دو نوجوان موٹرسائیکل پر کوراغ سے زئیت آتے ہوئے ڈاٹس گاڑی سے ٹکراکر دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق موٹر سائیکل نمبر(FD 1747) جس پر زولفی حسین ولد شاہ حسین عمر 18 سال اور نقاش حسین ولد ربی حسین عمر 16 سال ساکنان زئیت کوراغ سے اپنے گھر زئیت آرہے تھے کہ گھر کے نزدیک لوڈ ڈاٹسن گاڑی نمبر(AF7208سے ٹکرا گئے ہیں۔ جس کو ڈرائیور شریف خان ولد شیر خان ساکنہ مداک موڑکہو چلارہے تھے۔ وجہ حادثہ تیز رفتاری بتائی گئی ۔ دونوں نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کمسن لڑکوں کو موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی۔اور والدین سے باقاعدہ تحریری ضمانت نامہ تھانوں میں جمع کرایاجائے۔ اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو بھی اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے۔ تاکہ آئندہ کیلئے خودکشی کا یہ سلسلسہ بند ہوسکے۔

دریں اثنا ریسکیو 1122 اپر چترال کی ٹیم گزشتہ شام کے حادثے کے باعث دریائے چترال میں گرنے والے زید سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی ڈیڈباڈیز کے لیے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ شام زید سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان بونی سے زید آتے ہوئے کڑاک کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اپر چترال کی غوطہ خور ٹیم گزشتہ شام سے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ابھی تک ڈیڈباڈیز کا سراغ نہ مل سکا، ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے ابتک دریائے چترال میں ڈیڈباڈیز تلاش جاری رکھے ہوئے ہے .

rescue1122 searching river chitral motor cycle accident zait upper chitral


شیئر کریں: