Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دیدی۔ وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دے دی۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے اہالیان ایون کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کےلئے 20کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دے دی جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ زیر تکمیل تھا اور اس منصوبہ کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایریگیشن اسکیم کی تکمیل عوام کا دیرینہ مطالبہ اور عوامی مسلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایون یونین کونسل کی تاریخ میں ریکارڈ مالیت کے ترقیاتی کام تمام ترقیاتی سیکٹروں میں جاری کئے جاچکے ہیں جن میں کالاش ویلیز روڈ کےعلاوہ قبرستان کے لئے زمیں خریداری کے لئے 30 کروڑ روپے کی فراہمی، متعدد ایریگیشن چینلز اور سیلاب سے بچاو کے لئے حفاظتی پشتے کی تعمیر اور کئ سکولوں سمیت دوسرے ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان چترال کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور آنے والی بجٹ میں بھی ہم بھاری مالیت کے ایسے منصوبے شامل کریں گے جو کہ یقیناً چترال کے عوام کےلئے سرپرائز ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کے بقیہ مدت کے دوران چترال کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہوں گے۔


شیئر کریں: